سندھ کے مختلف شہروں میں زوردار بارش، سڑکیں زیر اب

ملک کے دوسرے صوبوں کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں بھی زوردارش بارش کا آغاز ہوگیا، متعدد شہروں کے مختلف علاقے زیر آب آگئے۔

کراچی ڈویژن کے علاؤہ صوبے کے تقریبا تمام ڈویژنز میں بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

سب سے زیادہ بارش سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے مختلف شہروں اور علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔

دادو ضلع میں بھی بارش ہوئی جب کہ میھڑ میں شدید بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جب کہ سیپکو کے 70 سے زائد فیڈر ٹرپ ہوگئے جس کے سبب علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

حیدرآباد ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بھی زوردار بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

شکارپوت اور خیرپور میں بھی بارش کے بعد گرمی کی شدت کم ہوگئی جب کہ علاقے میں بجلی بھی منقطع ہوگئی۔

ادھر محکمہ موسمیات نے سندھ میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔