بیٹے کے امیدوار ہونے پر لیاقت یونیورسٹی کے وی سی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کروانے سے معزرت کرلی
سندھ میں میرٹ کو یقینی بنانے اور غیر جانبدار رہنے کی عمدہ مثال سامنے آگئی، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو (لمس) کے وائس چانسلر نے بیٹے کے امیدوار ہونے کی وجہ سے میڈیکل اینڈ ڈینٹل ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کروانے سے معزرت کرلی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکڑ اکرام الدین اجن کے مطابق رواں سال ان کا بیٹا بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بطور امیدوار شریک ہوگا اور غیر جانبدار رہنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ یہ ٹیسٹ کوئی اور یونیورسٹی کرائے۔
ان کے انکار کے بعد ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کو تیسرے سال مسلسل ایم ڈی کیٹ لینے کی زمہ داری دی گئی۔
ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو تیسری مرتبہ مسلسل سندھ بھر کی نجی و سرکاری میڈیکل جامعات اور کالجز کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے ٹیسٹ(ایم ایڈ کیٹ) لینے اور داخلوں کی ذمہ داری تفویض کردی گئی۔
سیکریٹری صحت ریحان بلوچ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔