سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اعلیٰ عہدوں پر بھرتیوں کا عمل شروع

images

سندھ کے مختلف سرکاری اداروں میں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کے عمل کا آغاز سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی)نے شروع کر دیا۔

کمیشن کے ذریعے گریڈ 18سے گریڈ 14تک کے 250 عہدوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

بھرتیاں اوپن میرٹ، دیہی، شہری، خواتین اور اقلیتی کوٹے پر کی جائیں گی، زیادہ تر کوٹہ دیہی کیلئے مختص ہے۔

خواہش مند امیدوار کیلئے کم از کم تعلیمی قابلیت بی اے، ایم اے /ایم ایڈ اور انجینئرنگ یونیورسٹی کی ڈگریاں لازم قرار دی گئی ہیں۔

جن پوسٹوں کیلئے بھرتیاں کی جائینگی ان میں سینیئر انسٹرکٹرز، لیکچرارز، ہائی اسکول ٹیچرز، اکاؤنٹنٹس، اسسٹنٹ سول، الیکٹریکل، کیمیکل انجینئرز، کمپیوٹر پروگرامرز، سینئر کمپیوٹر اپریٹرز، رجسٹرار، پرائیویٹ سیکرٹریز اور دیگر عہدے شامل ہیں۔