چیف سیکرٹری سندھ کمپلینٹ سیل 5 سال میں 21 ہزار میں سے صرف 8 ہزار شکایات حل کر پایا
چیف سیکریٹری سندھ کےدفتر میں قائم کمپلینٹ سیل کی جانب سے گزشتہ پانچ سال کے دوران موصول ہونے والی 21 ہزار میں سے صرف 8 ہزار شکایات کو ہی حل کیا گیا۔
کمپلینٹ سیل کو سال 2019 سے اب تک 21 ہزار 457 شکایات موصول ہوئی اور انتظامیہ کی جانب سے 9788 شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سائلین کو ریلیف فراہم کیا۔
اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق موصول ہونے والی شکایات میں سے 10ہزار شکایات تصدیق کے مراحل میں ہیں جب کہ 1263 شکایات کو مختلف محکموں کو بھیجا جا چکا ہے۔
بیان کے مطابق زیادہ تر شکایات زمینی تنازعات، فوتی کھاتا، پانی کی نکاسی اور فراہمی، زرعی پانی کی فراہمی، اسکولوں کی بحالی کی شکایات شامل ہیں۔
بیاں میں بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ (بشمول پولیس) کی 3486، محکمہ بلدیات 3161، محکمہ خزانہ (بشمول ضلع اکائونٹ دفاتر) 1618، محکمہ تعلیم 1677، محکمہ ورکس اینڈ سروسز 423 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے بیشتر کو حل اور دیگر تصدیق کے مراحل میں ہیں عوام آن لائن اور بذریعہ ڈاک شکایات چیف سیکریٹری کمپلینٹ سیل پر بھیج سکتے ہیں۔
ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق چیف سیکریٹری کمپلینٹ سیل میں پرائم منسٹر کمپلینٹ سیل سے بھی 3 لاکھ 30 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں اور ان شکایات میں سے 2لاکھ 95 ہزار 387 شکایات کو حل کیا گیا ہے ۔