شدید گرمی کی لہر: کراچی کے تین سرد خانوں میں 3 دن میں 300 لاشیں لائی گئیں
ملک کے سب سے بڑے شہر اور سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر کے دوران سرد خانوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا، صرف ایدھی کے تین سرد خانوں میں 300 لاشیں لائی گئیں۔
شہر میں ایدھی فاؤنڈیشن کے 3 سرد خانوں میں 3 روز کے دوران 300 لاشیں لائی گئیں۔
سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے اس حوالے سے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ 3 روز میں 300 افراد کی میتیں ایدھی فاؤنڈیشن کے 3 سرد خانوں میں لائی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سہراب گوٹھ، کورنگی اور میٹھادر میں 3 سرد خانے قائم ہیں۔
سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کے مطابق گزشتہ 5 روز کے دوران 423 افراد کی میتیں غسل اور کفن کے لیے لائی گئیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عام دنوں کے مقابلے میں حالیہ دنوں میں میتوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔
ایدھی فاونٔڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے یہ بھی بتایا ہے کہ زیادہ تر لائی جانے والی میتیں ورثاء کے ساتھ تھیں، نامعلوم میتیں کم تھیں۔