سندھ کے سیلاب متاثرین کی مدد کے آسان طریقے

 

 

سندھ بھر میں صوبے کے متاثرین کے لیے امدادی کیمپس لگائے جا چکے ہیں—فوٹو: سندھ فیس بک فریڈز، ٹوئٹر

 

پاکستان بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور حکومتی اداروں سمیت بڑی فلاحی تنظیمیں اور چھوٹۓ اداروں سمیت انفرادی افراد بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

ہم یہاں کچھ ایسی چھوٹی فلاحی تنظیموں اور انفرادی افراد کی فہرست فراہم کر رہے ہیں جو سیلاب متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے میں مصروف ہیں اور انہیں آپ سب کی مدد کی ضرورت ہے۔

آپ سب لوگ گھر بیٹھے آسان طریقے سے اپنے موبائل سے نقد رقم ان چھوٹی تنظیموں اور انفرادی سماجی ارکان تک پہنچا سکتے ہیں جو کہ آپ کی امانت صوبے کے سیلاب متاثرین تک بروقت پہنچائیں گے۔

درج ذیل فلاحی تنظیموں اور انفرادی شخصیات پہلے ہی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنی مدد آپ کےتحت کچھ نہ کچھ سرگرمیاں شروع کر چکے ہیں، آپ بھی ان کے ہاتھ بٹاکر متاثرین کی مدد کریں۔

سندھ ڈزاسٹر ریلیف کیمپ- تین تلوار کراچی

 

 

 

اگر آپ دارالحکومت کراچی کے پوش علاقے کلفٹن مین رہائش پذیر ہیں تو تین تلوار پر لگائے گئے سندھ ڈزاسٹر ریلیف کیمپ پر جاکر اپنے عطیات جمع کروا سکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ اس کیمپ کے منتظمین سے رابطہ کرکے گھر بیٹھے بھی اپنے عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

کراچی سوشل فورم

کراچی سوشل فورم بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے متحرک ہے اور پہلے سے ہی وہ کراچی کے مختلف اسکولوں میں پہنچنے والے متاثرین کو اداروں اور شخصیات کی مدد سے تینوں وقت کا کھانا، بسترے، ادویات اور ضرورت کی دیگر اشیا فراہم کر رہا ہے۔ آپ بھی اس فورم کی مدد کرکے نیکی کے کام میں اپنا حصہ ڈالیں اور متاثرین کی تکالیف کو کرنے میں کردار ادا کریں۔

https://twitter.com/OfficialAlmani/status/1561999637669634048

 

کراچی سوشل فورم کی جانب سے قائم کیے گئے کیمپس کا مختلف سرکاری عہدیدار بھی دورہ کر چکے ہیں۔

https://twitter.com/OfficialAlmani/status/1564002677847212036

 

وومین اینڈ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن 

 

خواتین اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی فلاحی تنظیم وومین اینڈ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن بھی متاثرین کی مدد کے لیے کوشاں ہیں اور اس تنظیم کی جانب سے بھی اپنی مدد آپ کے تحت فلاحی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے، یہ تنظیم صوبہ بھر کے متاثرین کے لیے ہر طرح کے عطیات اور خصوصی طور پر نقد عطیات کی منتظر ہے، تاکہ متاثرین کو جلد سے جلد زندگی کے معمولات پر لایا جا سکے۔

 

https://twitter.com/WYWOrganization/status/1564075901024862208

 

اس تنظیم نے متاثرین میں خوراک سمیت اشیائے ضروریات کی تقسیم کرنا بھی شروع کردی ہے۔

https://twitter.com/WYWOrganization/status/1563726830921781248

سندھ فیس بک فرینڈز، فورم

 

سندھ فیس بک فرینڈز فورم کی جانب سے بھی متاثرین کی مدد کے لیے مختلف طریقوں سے عطیات جمع کیے جا رہے ہیں، یہ فورم متاثرین کے لیے طبی کیمپس لگانے پر زیادہ توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے اور اس فورم کو ادویات سمیت ڈاکٹرز، طبی رضاکاروں اور نقد عطیات کی بھی سخت ضرورت ہے۔

ٹک ٹاکر اقصیٰ کینجھر جمالی کا فلاحی پروگرام

معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار اقصیٰ کینجھر جمالی بھی متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے میدان میں ہیں اور انہوں نے دارالحکومت کراچی میں فنڈز جمع کرنے کے لیے کیمپ بھی قائم کردیا۔

اس سے پہلے اقصیٰ کینجھر جمالی نے متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے بینک تفصیلات بھی جاری کی تھیں۔

 

سرتیوں سکھیا سینٹر

https://twitter.com/sartiyoon/status/1563218035221364738

خواتین کی فنی تربیت کرنے والی فلاحی تنظیم سرتیوں سکھیا سینٹر نے بھی صوبے کے متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنا شروع کردیا اور یہ تنظیم بھی خصوصی طور پر ضلع جامشورو کے متاثرین کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں، تاہم اس تنطیم کی امداد ی سرگرمیاں دوسرے اضلاع میں بھی جاری رہیں گی۔

 

 

سندھو نواز گھانگھرو

سماجی کارکن سندھو نواز گھانگھرو نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کردیں اور انہوں نے اپنے آبائی شہر کے متاثرین کو تیار خوراک پہنچانے سمیت انہیں دیگر سہولیات فراہم کرنے کا کام شروع کردیا۔

 

سماجی کارکن سندھو نواز گھانگھرو بھی متاثرین کی بحالی کے لیے آپ کی مدد کی منتظر ہیں۔

 

 

نیو ہوپ فائونڈیشن

فلاحی تنظیم نیو ہوپ فائونڈیشن نے بھی سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے سرگرمیاں شروع کردی ہیں اور وہ بھی لوگوں کے عطیات کی منتظر ہے۔

 

سورٹھ سندھو

سماجی رہنما سورٹھ سندھو جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر متحرک دکھائی دیتی ہیں، انہوں نے بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اور وہ بھی لوگوں کی مدد کی منتظر ہیں، تاکہ متاثرین کی جلد سے جلد بحالی ہو سکے۔

 

 

 

سنجے راجا

سماجی رہنما سنجے راجا نے بھی متاثرین کی مدد کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت سرگرمیاں شروع کردی ہیں اور انہیں بھی ادویات، خوراک، کپڑوں اور نقد عطیات کی سخت ضرورت ہے، متاثرین کی بحالی کے لیے آپ ان کا بھی ہاتھ بٹا سکتےہیں۔

 

سراج چانڈیو

 

سماجی کارکن سراج چانڈیو بھی اپنی مدد آپ کی تحت متاثرین کی بحالی اور مدد کے لیے سرگرم ہیں، انہوں نےہزاروں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقلی سمیت انہیں اشیائے ضروریات بھی فراہم کی ہیں، وہ بھی آپ کی مدد کے منتظر ہیں۔

 

فیاض ابڑو

سماجی کارکن فیاض ابڑو نے بھی لوگوں کی چھوٹی سی مدد کے تحت متاثرین کی بحالی اور مدد کا کام شروع کردیا ہے اور وہ بھی زیادہ سے زیادہ متاثرین کی بحالی کے لیے آپ کی مدد کے منتظر ہیں۔

ظہور ملک

 

ضلع نوشہروفیروز کے متاثرین کے لیے ظہور ملک بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور انہیں بھی آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔

 

ریاض اجن

 

سماجی رہنما ریاض اجن بھی جہاں دیگر فلاحی تنطیموں کی معاونت کر رہے ہیں، وہیں انہوں نے خود سے اپنے ہی گائوں میں بھی متاثرین کی بحالی کا کام شروع کردیا اور وہ بھی آپ کی مدد کے منتظر ہیں۔

 

علی عامر

چوں کہ سیلاب نے پورے صوبے کومتاثر کیا ہے تو زیادہ تر سماجی ارکان ایک سے دوسرے علاقے میں جانے کے بجائے اپنے اپنے علاقوں میں متاثرین کی مدد کرنے میں مصروف ہیں اور علی عامر نے بھی اپنے علاقے میں فلاحی کاموں کا آغاز کردیا، وہ بھی لوگوں کی مدد کے منتظر ہیں۔