پی ٹی آئی کی سندھ میں صحافیوں پر حملوں کی مذمت، حکومت سے تحفظ کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) کے سیکریٹری جنرل سندھ ایڈوکیٹ علی پلھ نے سندھ بھر میں صحافیوں پر حملوں،تشدد اور قتل جیسے واقعات میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے حکومت سندھ سے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔
ایڈوکیٹ علی پلھ نے نیشنل و انٹرنیشنل صحافتی تنظیموں،جرنسلٹ پروٹیکشن کمیشن سے بھی اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سندھ نے صحافیوں پر جبری پابندیوں قید و بند، حملوں اور تشدد و قتل جیسے واقعات کی میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے حکومت سندھ اور حکومت پاکستان سمیت نیشنل و انٹرنیشنل صحافتی تنظیموں،سندھ ہیومین رائٹس اور جرنسلٹ پروٹیکشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے مزید کہا میں شہید صحافی نصر اللہ گڈانی سمیت تمام شھداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھانے کی پاداش میں قید و بند کی مشکلات برداشت کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر اپنے لہو سے اس وطن کی مٹی کو سیراب کیا جو اس قوم پر قرض ہے،عوام کو حقائق سے آگاہ رکھنے امن و امان کے قیام سمیت معاشرے میں مثبت رجحانات کے فروغ میں آزاد و زمہ دار پریس کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ہیومین رائٹس ڈیفینڈرز نیٹ ورک نے بھی صحافیوں پر مسلسل حملوں،تشدد و قتل جیسے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے،خط کے ذریعے سندھ ہیومین رائٹس نے وزیر اعلی سندھ،آئی جی سندھ،ہوم سیکریٹری کو مارچ سے اب تک صحافیوں پر مسلسل حملوں تشدد اور قتل کسیز سمیت صحافیوں کو لاحق خطرات سے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے اب حکومت سندھ کی زمہ داری بنتی ہے وہ صحافیوں پر حملوں،تشدد و قتل جیسے واقعات سمیت لاحق خطرات کو سینجدگی سے لیتے ہوئے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ہیومن رائٹس نے جرنسلٹ پروٹیکشن کمیشن کو سندھ میں متحرک کرنے کا مطالبہ کیا ہے،جس کے آفیسز سکھر میرپور خاص سمیت تمام سندھ کے اضلاع میں ہونے چاھیئے تاکہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے سندھ ہیومین رائٹس کے ان تمام مطالبات کی بھرپور حمایت کرتا ہوں،صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔