این آئی سی وی ڈی سے کروڑوں روپے کی ادویات چوری کا انکشاف
قومی ادارہ برائے امراض قلب سے کروڑوں روپے کی ادویات کی مبینہ چوری کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
کروڑوں روپے کی ادویات کی چوری کے انکشاف کے بعد اسپتال انتظامیہ نے شعبہ فارمیسی کے سربراہ جبران بن یوسف کو معطل کر تے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ایک جانب اسپتال میں ادویات کا بحران ہے اور پرانی انتظامیہ کی جانب سے چھوڑا گیامالی خسارہ ختم نہیں ہو سکا تو وہیں دوسری جانب اسپتال سے ادویات چوری کا سلسلہ جاری ہے ۔
قومی امراض قلب کو گزشتہ چند سال سے سندھ حکومت کی نگرانی میں دیا گیا ہے اور صوبائی حکومت نے صوبے کے دیگر شہروں میں بھی امراض قلب کے نئے سینٹرز کھول رکھے ہیں۔