سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت اے ایس آئیز کی بھرتیوں کا عمل شروع

سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) نے وزارت داخلہ کی ایما پر سندھ پولیس میں 1821 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ( اے ایس ائیز) بھرتی کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا ۔

جاری کردہ اشتہار کے مطابق کوٹے کے تناسب سے مرد اور خواتین امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

اسی طرح بھرتی کے لیے اضلاع کو جو کوٹہ مختص کیا گیا ہے اس میں کراچی رینج میں سب سے زیادہ 943، حیدرآباد رینج 454، میرپور خاص رینج 100، شہید بے نظیر آباد رینج 60، سکھر رینج 190 اور لاڑکانہ رینج کے 74 اے ایس آئیز شامل ہیں۔

خیال کیا جا رہا کہ 1821 پوسٹوں کے لیے سندھ سروس کمیشن کو ایک لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوں گی۔

اے ایس آئیز کی بھرتی سے قبل ہی سندھ پولیس میں پولیس کانسٹبلز کی بھرتی شروع کی جا چکی ہے۔