سندھ میں ہنرمند افراد کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا امکان

images

سندھ حکومت کے محکمہ لیبر کے ماتحت منیمم ویجز بورڈ سندھ نے صوبے میں رائج محنت کشوں کی کم از کم اجرتوں میں 15.62فیصد اضافے کی تجویز دے دی۔

تجویز پر عمل درآمد کی صورت میں سندھ میں جزوی ہنر مندوں کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ 38,280روپے تک ہوجائے گی۔

مذکورہ تنخواہ سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کم سے کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے سے زائد ہے۔

تجویز پر عمل کے بعد ہنر مند محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ45,910روپے ہو جائے گی۔

سب سے زیادہ اضافہ اعلیٰ تربیت یافتہ ہنر مندوں کی اجرت میں ہوگا، جن کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ 47,868روپے ہوجائے گی۔