اینٹی کرپشن سندھ کی 11 محکموں کے افسران کے خلاف کیسز کی منظوری
چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے 11 محکموں کے افسران کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دے دی.
اینٹی کرپشن نے 16اوپن انکوائریز کی منظوری اور 8 محکموں سے انکوائریز کا ریکارڈ اور کمنٹس طلب کرلیے.
اس سلسلے میں چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میں اینٹی کرپشن کمیٹی ون کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں فیصلے کے بعد چیئرمین اینٹی کرپشن سید ذوالفقار علی شاہ نے 11 محکموں کے افسران کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دے دی۔
جن میں 4 محکموں کے افسران کے خلاف 5 ایف آئی آرز درج کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ 16اوپن انکوائریز کی منظوری اور 8 محکموں سے انکوائریز کا ریکارڈ اور کمنٹس طلب کرلیے گئے.
اینٹی کرپشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ روینیو کے افسران کے خلاف 2مقدمے تعلیمی بورڈ میرپورخاص 1، آبپاشی 1اور محکمہ تعلیم کے افسران پر بھی ایک ایف آئی آر درج کرنے کی منظوری دی گئی.
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ محکمہ روینیو کی ایک انکوائری بند، جبکہ محکمہ کوآپریٹیو کی 1 انکوائری کی دوبارہ منظوری دی گئی۔