آسمانی بجلی کو گرنے سے روکنے کے لیے عمرکوٹ میں ارتھ راڈز کی تنصیب
عمرکوٹ کو آسمانی بجلی گرنے کے خطرے سے بچانے کیلئے عمرکوٹ میونسپل کمیٹی کے 14 وارڈز میں ارتھ راڈیں لگانے کا عمل شروع کردیا گیا۔
صحرائے تھر اور عمرکوٹ میں گزشتہ ایک ماہ میں آسمانی بجلی گرنے کے 30 واقعات ہو چکے ییں، جس میں متعدد انسانی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں۔
ماہرین کی رائے کے بعد عمرکوٹ شہر میں ارتھ راڈیں لگانے کا کام شروع کردیا گیا۔
چیئرمن میونسپل کمیٹی عمرکوٹ سیف اللہ حاجی خالد سراج سومرو کے بعد ارتھ راڈیں کی تنصیب شروع کردی گئی۔
اس سلسلے میں شہر کے وارڈ نمبر 7 میں 10ارتھ راڈیں نصب کردی گئی ہیں اور بقیہ وارڈز میں بھی ارتھ راڈیں نصب کرنے کا کام جاری ہے ۔
اس سے قبل تھر کا جائزہ لینے کے لیے بھی مہران انجنیرنگ یونیورسٹی کے ماہرین تھر پارکر پہنچے تھے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کیا وجوہات ہیں کہ تھر میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات تیز ہوتے جا رہے ہیں۔