سندھ حکومت کی جانب سے جلد نئی نوکریوں کے اعلان کا امکان
سندھ میں بیروزگارنوجوانوں کے لئے خوشخبر ی ہے کہ جلد صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ میں نئی سرکاری ملازمتوں کے اعلان کا امکان ہے۔
اس ضمن میں سندھ حکومت نے سنجیدہ کوشش شروع کرتے ہوئے تمام سرکاری اداروں سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
صوبے میں ملازمتوں کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لئے سندھ حکومت نے تمام محکموں سے گریڈ 1 سے 15 تک خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
چیف سیکریٹری دفتر سے نئی بھرتیوں کے لئے تفصیلات 3 دن میں طلب کی گئی ہیں۔
سندھ حکومت نے بجٹ میں نئی ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا، امکان ہے کہ مجموعی طور پر صوبائی حکومت 50 ہزار تک نئی ملازمتیں فراہم کرے گی۔