سندھ میں 7 ماہ کے اندر ریپ اور گینگ کے 407، اغوا کے ڈھائی ہزار سے زائد رپورٹ

سندھ میں رواں برس ریپ، گینگ ریپ اور بد فعلی کے 407 کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ غوا کے 2541 اور اغوا برائے تاوان کے 83 کیسز رپورٹ کیے گئے۔

سندھ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں برس کے پہلے 7ماہ کے دوران سندھ میں گینگ ریپ کے 42 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گینگ ریپ کے سب سے زیادہ کیسز کراچی کے ایسٹ زون میں رپورٹ ہوئے، جن کی تعداد 27 رہ جبکہ ویسٹ زون میں ایک، حیدرآباد رینج میں7، میر پور خاص رینج میں3، لاڑکانہ رینج میں دو اور سکھر اور شہید بےنظیر آباد رینج میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق اس سال جولائی تک سندھ میں ریپ کے 217 واقعات رپورٹ ہوئے۔

کراچی کے ساوتھ زون میں 20، ایسٹ زون میں 64، ویسٹ زون میں 32، حیدرآباد رینج میں 36، میرپور خاص رینج میں 13، شہید بے نظیر آباد رینج میں 14، سکھر رینج میں 23 اور لاڑکانہ رینج میں 15کیسز رپورٹ ہوئے۔

ریکارڈ کے مطابق رواں برس بدفعلی کے 148کیسز رپورٹ ہوئے ۔

ساؤتھ زون کراچی میں 17، ایسٹ زون میں 49، ویسٹ زون میں 15 ، حیدرآباد رینج میں 29، میر پور خاص رینج میں 15 ، شہید بے نظیر آباد رینج میں 14، سکھر رینج میں ایک اور لاڑکانہ رینج میں بد فعلی کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سال رواں کے پہلے سات ماہ کے دوران صوبے میں اغوا کے 2541 کیسز رپورٹ ہوئے۔ساؤتھ زون میں اغوا کے 345، ایسٹ زون میں 972 ، ویسٹ زون میں 351، حیدر آباد رینج میں 268، میر پور خاص رینج میں 63 ، شہید بے نظیر آباد رینج میں 147، سکھر رینج میں 190 اور لاڑکانہ رینج میں اغوا کے 205کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبے میں ماہ جولائی تک اغوا برائے تاوان کے 83 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ساؤتھ زون کراچی میں اغوا برائے تاوان کے 9 ، ایسٹ زون میں 17، ویسٹ زون میں 7 ، سکھر رینج میں 12 اور لاڑکانہ رینج میں اغوا برائے تاوان کے 38 کیسز رپورٹ ہوئے۔