دو ہفتوں میں 10 لاکھ سیاح تھر پہنچے، انتظامیہ کا دعویٰ

مقامی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر اور خصوصی طور پر سندھ کے مختلف شہروں سے 10 لاکھ سیاحوں نے دو ہفتے کے دوران صحرائے تھر کا رخ کیا۔

ڈگڑی ٹاؤن کمیٹی کے کونسلر اور پیپلزپارٹی کے رہنما شہزاد اظہر آرائیں نے نے دعویٰ کیا کہ تھرپارکر میں جشن یوم آزادی کے دن سمیت گذشتہ دو ہفتوں میں دس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے سیاحت کے لیے وزٹ کیا. .

انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد کا صحرائے تھرپارکر میں انا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سندھ حکومت نے تھرپارکر کو پورے سندھ سے جوڑنے کے لئے کیا اچھا روڈ سسٹم بنایا ہے یہاں اکثر روڈز بہت اعلیٰ اور زبردست بنائے گئے ہیں ساتھ میں سندھ حکومت کے سیاحت اور کلچر ڈپارٹمنٹ نے بھی سیاحوں کی مدد کے لیے اس سلسلے میں اہم قدم اٹھائے ہیں، جس کے لیے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی تعریف کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ صحرائے تھر پارکر کو نیشنل پارک کا درجہ دیکر سیاحت کے لئے مذید سہولتیں فراہم کی جائیں۔ صحرائے تھر میں ہر قسم کے شکار پر مکمل پابندی لگاکر نایاب جانوروں اور پرندوں کا تحفظ کیا جائے۔

ان کے مطابق سندھ کا صحرا دبئی کے صحرا سے زیادہ خوبصورت اور شاندار ہے، اور یہاں سیاحت کو اور فروغ دینے کے مذید بے شمار مواقع موجود ہیں۔