مون سون بارشوں نے سندھ کے شمالی اضلاع میں تباہی مچادی، سکھر میں ریکارڈ بارش
حالیہ مون سون کی بارشوں نے سندھ کے شمالی اضلاع اور خصوصی طور پر سکھر۔ خیرپور اور لاڑکانہ میں تباہی مچادی، مسلسل بارشوں سے علاقے میں طغیانی ہوگئے اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر میں ریکارڈ 300 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ معہن جو دڑو میں بھی شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ قریبی اضلاع، خیرپور۔ شکارپور۔ لاڑکانہ، گھوٹکی اور قمبر شہدادکوٹ میں بھی بارش نے تباہی مچادی۔
بارش کے بعد سکھر شہر سے ‘انتظامیہ پانی کی نکاسی میں ناکام رہی، جس وجہ سے شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔
مجموعی طور پر بارش نے سندھ کے تقریبا تمام شمالی اضلاع کو تالاب میں تبدیل کردیا، جہاں مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ دو روز میں ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا اور کہا کہ سندھ میں بھی مزید بارشیں ہوںگی۔
حیدر آباد، لاڑکانہ اور سکھرمیں تیز بارش سے جل تھل ایک ہوگیا جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بلاک ہوگئیں۔
صوبائی دارالحکومت کراچی میں بھی گزشتہ کئی دن سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔