منچھر بھرجانے کے بعد قریبی آبادیوں کو ڈبونے لگا، کاچھو کا کچہ سیلاب میں ڈوب گیا

موسلادھار بارشوں کے باعث منچھر جھیل میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے اور پانی جھیل سے نکل کر شہری علاقوں کی طرف بڑھنے لگا۔

منچھر جھیل کا سیلابی ریلا سیہون کے علاقے جھانگارا کی قریبی رہائشی آبادی کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے سیہون شہر کو بھی شدید خطرات لاحق ہو گئے۔

منچھر جھیل کے سیلابی ریلے کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں۔

دوسری جانب مون سون کی موسلادھار بارشوں نے میہڑ کے کچے اور کاچھو میں تباہی مچا دی ۔

کھیرتھر پہاڑی سلسلوں سے سیلابی ریلے بھنے سے ندی نالوں میں طغیانی ہوگئی ۔

فریدآباد کاچھو میں سیلابی ریلوں سے 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی پر کھڑی فصلیں زیر آب ہوگئی ہیں۔