نیا تعلیمی سال شروع لیکن ہزاروں طلبہ درسی کتابوں سے محروم
تعلیمی سال 2024-25 کا آغاز ہوئے پندرہ دن گزر گئے لیکن صوبے کے ہزاروں طلبہ کو تاحال درسی کتابیں فراہم نہیں کی جا سکیں جس وجہ سے بچوں کو پڑھائی میں دشواری کا سامنا ہے۔
صوبائی دارالحکومت کراچی سے لے کر کشمور تک ہزاروں طلبہ کو مفت درسی کتابیں فراہم نہیں کی جا سکیں جب کہ نئے تعلیمی سال کو شروع ہوئے 15 دن گزر چکے۔
حکومت نے اس وقت ایک سلوگن دیا ہے تعلیم کے حوالے سے کہ ”پڑھے گا سندھ، بڑھے گا سندھ“۔ لیکن حکومت کتابیں دینے کے لیے تیار نہیں۔
ذرائع کے مطابق بارشوں کی وجہ سے بھی کتب کی فراہمی میں مشکلات پیش ہیں، تاہم کتابوں کی کم اشاعت بھی ایک مسئلہ ہے۔