سندھی گلوکارہ صاحبان کا ہنی سنگھ کے ساتھ گانا ریلیز
کوک اسٹوڈیو پاکستان فیم سندھی لوک فنکارہ صاحبان کے بھارتی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ گانا ریلیز کردیا گیا۔
ہنی سنگھ کے ساتھ بلوچ گلوکار وہاب بگٹی کا گانا بھی ریلیز کیا گیا ہے۔
صاحبان نے پہلی بار کسی بھی بھارتی یا کسی غیر ملکی گلوکار کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔
“ انگریزی، ہندی، فرانسیسی اور بلوچی زبان کا مکسچر ہے، جس میں ریپنگ سمیت لوک گلوکاری کی جھلک بھی شامل ہے۔
اسی طرح سندھی لوک گلوکارہ اور کوک اسٹوڈیو کے گانے ’آئی آئی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ صاحبان نے ہنی سنگھ کے ساتھ ان کے گانے ”ریپ گاڈ“ میں اشتراک کیا ہے۔
”ریپ گاڈ“ بھی ہندی، پنجابی، انگریزی اور سندھی سمیت دیگر زبانوں کا مکسچر ہے اور صاحبان نے اس میں سندھی زبان میں لوک گلوکاری کی ہے۔
وہاب بگٹی نے ہنی سنگھ کے ساتھ ان کے گانے ”بیبا“ میں اشتراک کیا ہے، جس میں اٹلی کے ایک گلوکار نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے۔