پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں پر پابندی کے احکامات کی سندھ حکومت نے خود ہی دھجیاں اڑادیں

سندھ حکومت نے حکومتی اجلاسوں میں پینے کے پانی کی پلاسٹک بوتلوں پر پابندی کے احکامات کی خود ہی دھجیاں اڑادیں اور اجلاس میں پلاسٹک کی بوتلیں ہی استعمال کی جانے لگیں۔

سندھ حکومت نے گزشتہ ماہ پینے کے پانی کی پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے احکامات جاری کیے تھے کہ حکومتی اجلاسوں میں پلاسٹک کی بوتلیں استعمال نہیں کی جائیں گی۔

تاہم سندھ حکومت نے اپنے ہی احکامات کی دھجیاں اڑادیں اور اجلاسوں میں پلاسٹک کی بوتلیں ہی استعمال کی جانے لگیں۔

سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں شرکا کو پانی کی پلاسٹک کی بوتلیں پیش کی گئیں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے پلاسٹک کی پانی کے بوتلوں پر پابندی کے احکامات کی دھجیاں اڑائی گئیں۔