سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو خستہ حال ثقافتی و تاریخی عمارتیں منہدم کرنے کا اختیار مل گیا
سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں قدیمی خستہ حال تاریخی و ثقافتی عمارتوں کو مسمار کرنے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور محکمہ کلچرل کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں ایس بی سی اے کو خستہ حال قدیمی عمارتوں کو مسمار کرنے کا اختیار دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں سندھ میں قدیمی خستہ حال عمارتوں کو مسمار کرنے پر ایس بی سی اے اور محکمہ کلچرل کے درمیان تنازع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ایس بی سی اے سیکشن 14 کے تحت اثار قدیمہ لسٹ میں شامل خستہ حال عمارتوں کو مسمار کرسکتا ہے۔
عدالت کے مطابق کلچرل ڈیپارٹمنٹ کا اثار قدیمہ کی لسٹ میں شامل خستہ حال عمارتوں سے کوئی تعلق نہیں۔
محکمہ کلچر نے عدالت میں خستہ حال ثقافتی عمارتوں پر اپنے تعلق کا دعویٰ کیا تھا۔