جیکب آباد کے بعد ٹھٹھہ میں بھی پولیو ورکرز سے بدتمیزی، دھمکیاں
سندھ کے شمالی ضلع جیکب آباد میں پولیو ورکر سے مبینہ ریپ کے واقعے کے بعد ٹھٹھہ میں بھی خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی کیے جانے اور انہیں دھمکیاں دینے کا واقعہ سامنے آگیا۔
ٹھٹھہ کی ترکی کالونی میں شہری کی جانب سے لیڈیز پولیو ورکرز سے بدتمیزی کرنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کھل بلی مچ گئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر سے رپورٹ طلب کی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تاہم گرفتاری کے بعد ملزم رحمت اللہ نے خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی۔
ملزم رحمت اللہ نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری طبیعت ناساز تھی گھر میں دو دن قبل میت ہوگئی تھی، پریشانی اور جذبات میں آکر غلیظ الفاظ استعمال کیے جو نہیں کرنا چاہیے تھے۔