جیکب آباد میں پولیو ورکر خاتون سے ریپ کی تصدیق
جیکب آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ خاتون سے زیادتی کیس کی رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون اور ملزم احمد جکھرانی کے ڈی این اے میچ کر گئے۔
خاتون پولیو ورکر کو 11 ستمبر کو انسدادِ پولیو مہم کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسی حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر ارشاد سرکی نے بتایا کہ پولیو ورکر خاتون کی ڈی این اے رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی۔
ڈاکٹر ارشاد سرکی نے بتایا کہ لمس یونيورسٹی لیبارٹری جامشورو نے زیادتی کی رپورٹ جاری کر دی۔