سندھ بھر سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا آغاز

1395306_58238_اھدجو_updates

سندھ بھر کے شہریوں کے لیے خوش خبری اب صوبے کی تمام 11 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے اور گھر بیٹھے آن لائن انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک و لائسنس اقبال دارا کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا آغاز ہو گیا ہے] اب صوبے کے ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے شہری آن لائن ڈرائیونگ لائسنس پرمٹ بھی بنوا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے یہ سہولت صرف کراچی کے علاقے کلفٹن کی ایک برانچ میں دستیاب تھی۔

ڈی آئی جی ٹریننگ اینڈ لیسنسنگ اقبال دارا کے مطابق اب انٹرنیشنل پرمٹ کے اجراء کا آغاز آن لائن اور سندھ بھر کی 11 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں 14ستمبر سے سندھ کے شہر، ڈویژنل شہروں حیدرآباد، نواب شاہ، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ کے علاوہ کراچی کی 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔