شکارپور جیل اصلاحی مرکز میں تبدیل
وزارت جیل خانہ جات سندھ حاجی علی حسن زرداری کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے سینیئر سپرنٹینڈنٹ آف پولیس ( ایس پی) شکارپور نے شکارپور جیل کو اصلاحی مرکز میں تبدیل کردیا.
اس ضمن میں جیل میں ایک تعلیمی مرکز قائم کرکے کمپیوٹر لیب قائم کی گئی ہے جہاں قیدیوں کو ڈیجیٹل تعلیم دی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق ایس ایس پی شکارپور جیل انجینئر عںدالقدیر پلیجو کے عہدہ سنبھالنے کے بعد شکارپور جیل میں کافی بہتری لائی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ جہل میں اصلاحی مرکز بنانے کا بنیادی مقصد قیدیوں کو اعلیٰ اور جدید تعلیم فراہم کرنا ہے۔
علاؤہ ازیں وزارت جیل خانہ جات سندھ کی ہدایت پر ایس پی شکارپور نے شکارپور جیل کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے اور چیک پوسٹوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال پر قابو پایا جاسکے ۔