سندرتا لاشاری سندھ کی خواتین کی ترقی کے لیے سرگرم

FB_IMG_1729271587417

سندھ میں عوامی مقامات پر خواتین کی کمی اور اس کے معاشی اثرات پر برطانیہ میں تحقیق کرنے والی نوجوان محقق سندرتا لاشاری صوبے کی خواتین کو معاشی طور پر خودمختار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اکیس سالہ سندرتا لاشاری نے برطانوی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے

انہوں نے برطانیہ کے معروف انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اسٹڈیز سے ڈگری مکمل کی۔

سندرتا لاشاری نے صوبائی دارالحکومت کراچی کے عوامی مقامات پر خواتین کی آبادی کے کم ہونے اور اس کے معاشی نتائج کے موضوع پرتحقیق کی۔

سندرتا لاشاری کا تعلق ادبی و سیاسی گھرانے سے ہے، وہ تاجر مرتضیٰ لاشاری کی بیٹی ہیں۔

سندرتا لاشاری سندھ کے نامور شاعر تاجل بیوس نواسی ہیں اور مرحوم اسکالر فقیر محمد لاشاری کی بھتیجی ہیں۔

وہ مستقبل میں خواتین کی فلاح وبہبود ، ترقی اور معاشی استحکام پر کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔