کراچی کے تاریخی فریئر ہال میں مفت وائی فائی سہولت کا آغاز
صوبائی دارالحکومت کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری ہے کہ، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے عبداللہ ہارون روڈ پر واقع تاریخی فریئر ہال پارک میں وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کر دی۔
حکام کے مطابق 200 ایم بی ڈیٹا کے لئے تمام ایکوپمنٹ سائبر نیٹ ورک کمپنی نے فراہم کئے۔
میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر افضل زیدی نے بتایا کہ مفت وائی فائی کی فراہمی میں تمام سیکورٹی فیچرز مد نظر رکھے گئے ہیں تاکہ پارک میں آنے والا کوئی وزیٹر اس کا غلط استعمال نہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ وائی فائی کا ماہانہ بل کے ایم سی ادا کرے گی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دیگر اہم عوامی مقامات پر بھی مفت وائی وائی کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور جلد شہریوں کو دیگر جگہوں پر بھی وائی وائی دستیاب ہو گا۔