سندھ بھر میں مچھروں کے کاٹنے سے ہونے والی بیماریوں میں اضافہ
موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے صوبے بھر میں مچھروں کی بہتات سے جہاں ڈینگی میں اضافہ ہوا ہے، وہیں چکن گونیا میں بھی تشویش ناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے.
صرف درالحکومت کراچی میں رواں سال 831 لوگوں نے ٹیسٹ کروائے ، جس میں سے 181 لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے
محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں چکن گونیا کے سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے جبکہ دوسرے شہروں میں اس کی شرح کم ہے.
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خدشہ ہے کہ چکن گونیا کے مریض کثیر تعداد میں موجود ہیں.البتہ ٹیسٹ نہ کروانے کی بناء پر اسکی تصدیق ممکن نہیں اور ٹیسٹ نہ کروانے کی بنیادی وجہ ٹیسٹ پر آنے والے اخراجات ہیں.
ایم-کیو- ایم کی رکن اسمبلی وزیر سکندر کا کہنا ہےکہ چکن گونیا کے کیسز میں تشویش ناک اضافہ دیکھا گیا ہے اور اس کا ٹیسٹ بہت مہنگا ہے. انھوں نے صوبائی حکومت سے کہا کہ وہ تمام حفاظتی اقدامات اٹھائیں تاکہ اس تشویش ناک اضافے میں کمی لائی جا سکے۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ندا کھوڑو نے حالیہ بارشوں اور موسمیاتی تبدیلی کو اس کا زمہ دار ٹھہرایا. انکا یہ بھی کہنا ہےکہ صوبائی حکومت نے تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ جراثیم کش اسپرے بھی کروایا ہے اور انکا مذید کہنا ہے کہ حکومت آگاہی مہم بھی آغاز کرنے کا سوچ رہی ہے۔