سجاول سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

1379758_436870_g_akhbar

ضلع سجاول سے ایک بار پھر تیل و گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق ذخائر شاہ بندر بلاک میں واقع پتیجی کنوئیں سے ملے۔

ترجمان پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق گیس کی پیداوار کا تخمینہ 11.7ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فیٹ یومیہ ہے۔

پی پی ایل کے مطابق تیل کی ابتدائی پیداوار کا اندازہ 198 بیرل یومیہ ہے، تاہم اس سے زائد بھی ہو سکتی ہے۔

رواں برس اس سے قبل بھی سجاول سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوچکے ہیں۔