اہلیہ کو ناجائز تعلقات پر قتل کیا، امداد جمالی کا اعتراف جرم
ضلع مٹیاری کی تحصیل نیو سعید آباد کے قصبے بکھر جمالی میں شوہر کے ہاتھوں قتل کی گئی سبجیکٹ اسپیشلسٹ خاتون افشاں رابعہ جمالی کے شوہر نے قتل کا۔ اعتراف کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم امداد جمالی نے ابتدائی تفتیش میں اہلیہ کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
ملزم نے الزام عائد کیا کہ ان کی اہلیہ کے عمران جمالی نامی شخص سے تعلقات تھے، جس پر وہ انہیں روکتے بھی رہے لیکن وہ نہ مانیں جس پر غیرت میں آکر انہیں قتل کیا۔
دوسری جانب مقتولہ کے والدین نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی کو ملزم نے پیسوں کی لالچ میں قتل کیا۔
مقتولہ کے والدین دبئی میں مقیم ہی۔ جو بیٹی کے قتل کے بعد سندھ لوٹے اور بیٹی کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
مقتولہ افشاں رابعہ جمالی کو شوہر امداد جمالی نے گزشتہ روز قتل کردیا تھا۔
دونوں کی شادی ایک دہائی قبل ہوئی تھی، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھیں۔
مقتولہ افشاں کمالی نے دبئی میں تعلیم حاصل کی لیکن خود سے کم پڑھے لکھے نوجوان سے محبت کی شادی کی کرکے دبئی کی زندگی چھوڑ کر آگئیں تھیں۔