سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لیے ای ٹیکسی پروگرام شروع کرنے کا اعلان

سندھ حکومت نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے ای ٹیکسی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک ٹیکسی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا۔

صوبائی وزیر نے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے ہوئے بتایا کہ مذکورہ روزگار پروگرام کے لیے کچھ پیسے بینک اور کچھ پیسے سندھ حکومت دے گی جب کہ کچھ پیسے نوجوان دے کر ٹیکسی کا مالک بن جائے گا۔

سینیئر صوبائی وزیر نے سی ٹیکسی پروگرام کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں اور نہ ہی انہوں نے اس کا کوئی ٹائم فریم دیا۔

شرجیل میمن نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینوں پر بڑے پیمانے پر قبضے ہیں، سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ زمینوں سے قبضے ختم کروانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کسان، تنخواہ دار طبقہ، عام شہری ریلیف مانگ رہے ہیں، 20 ارب روپے سے زائد کے کسان کارڈ فراہم کیے گئے تاکہ انہیں ریلیف ملے، بے گھر ہونے والے لوگوں کو ہر صورت 21 لاکھ گھر بنا کر دیں گے۔