سندھ میں ڈیڑھ لاکھ رجسٹرڈ افغان رہائش پذیر

سال 2023 کی مردم شماری کے مطابق ملک بھر میں 29 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغانی رہائش پذیر ہیں، جس میں سے سندھ میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب افغان باشندے مقیم ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد سمیت پاکستان میں مقیم افغانیوں کی تعداد 19 لاکھ 23 ہزار 453 ہے، جس میں خیبر پختون خوا میں 9 لاکھ 39 ہزار 878، پنجاب میں مقیم افغان شہریوں کی تعداد 3 لاکھ 10ہزار 832 جبکہ سندھ میں مقیم افغان شہریوں کی تعداد 1لاکھ 45 ہزار 875 ہے۔

اسی صوبہ بلوچستان میں 4 لاکھ 74 ہزار 812 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 52 ہزار 56 افغانی رہائش پذیر ہیں۔

اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر غیر قانونی افغان شہریوں کی کل تعداد 42 لاکھ 29 ہزار ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 52.6 فیصد خیبرپختونخوا،24.1 فیصد بلوچستان، 14.3فیصد پنجاب، 5.5 فیصد سندھ، 3.1 فیصد اسلام آباد اور 0.3 فیصد آزاد کشمیر میں ہیں جب کہ 6 لاکھ نئے افغان پناہ گزین پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل حکومت پاکستان نے غیر رجسٹرڈ افغانیوں کو ملک بدر کرنے کا آپریشن بھی شروع کیا تھا لیکن اس میں بھی کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی اور محض چند لاکھ افغانیوں کو ہی ملک بدر کیا جا سکا۔