جرمن قونصل جنرل بھی سندھی ثقافتی رنگوں میں رنگ گئے
سندھ میں تعینات یورپی ملک جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر بھی سندھی ثقافت کے رنگوں میں رنگ گئے۔
جرمن قونصل جنرل نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھ کے عوام کو سندھی زبان میں کلچر ڈے کی مبارکباد پیش کی۔
سندھی کلچر ڈے کے حوالے سے انہوں نے یکم دسمبر کو سندھی ٹوپی اور اجرک سمیت سندھی ٹائی پہنی جو کہ سندھی ثقافت اور سندھ کی نمائندگی کر رہا تھا۔
قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر نے کہا کہ سندھ ثقافت اور تہذیب کا بڑا مرکز رہا ہے اور سب بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھی ثقافت قدیم ترین ثقافتوں میں شمار کی جاتی ہے۔
جرمن قونصل جنرل نے سندھی ثقافت اور اور پاک جرمن دوستی کا بھی پیغام دیا۔
خیال رہے کہ سندھ سمیت دنیا بھر میں یکم دسمبر کو سندھی ثقافتی دن منایا گیا۔
سندھ ثقافتی دن ہر سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں آنے والے ہفتے یا اتوار کو منایا جاتا ہے۔
سندھ ثقافتی دن کے سندھی لوگ ثقافتی عید کے طور پر مناتے ہیں۔