سندھ بھر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستیں لینے میں کامیاب

0

ضمنی بلدیاتی انتخابات میں بھی صوبائی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے میدان مار لیا۔

الیکشن کمیشن نے سندھ میں گزشتہ ماہ ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں مختلف بلدیاتی 75 نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

جماعت اسلامی کے تین، جے یو آئی اور جی ڈی اے کا ایک، ایک امیدوار کامیاب قرار پایا۔

بلدیاتی نشستوں پر 4 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

تبصرہ کریں