کراچی پولیس کے رواں برس 1200 سے زائد پولیس مبینہ مقابلوں میں 182 ملزمان ہلاک

صوبائی دارالحکومت کراچی رینج کی پولیس نے سال 2024 میں دسمبر کے آغاز تک مجموعی طور پر 1200 سے زائد مبینہ مقابلوں میں 182 ملزمان ہلاک کیے۔

کراچی پولیس نے رواں سال ماہ جنوری سے ماہ نومبر تک 11ماہ کے دوران مبینہ پولیس مقابلوں میں182ملزمان کو ہلاک کیا۔

پولیس کی جانب سے کیے گئے مبینہ پولیس مقابلوں میں سب سے زیادہ فروری اور مارچ کے مہینوں میں پولیس مقابلوں میں23،23ملزمان کی ہلاکتیں ہوئیں۔

کراچی پولیس نے ماہ جنوری میں ملزمان کے ساتھ 130مقابلے کئے جن میں 8 ملزمان کو ہلاک کیا،فروری میں 96 مقابلوں میں 23،مارچ میں 170مقابلوں میں 23،اپریل میں 99مقابلوں میں 14،مئی میں 97مقالوں میں13،جون میں 105مقابلوں میں16،جولائی میں 90 مقابلوں میں 14 مبینہ ملزمان کو ہلاک کیا۔

اسی طرح کراچی پولیس نے اگست میں 133 مقابلوں میں 16ستمبر میں 102مقابلوں میں 22اکتوبر میں106مقابلوں 21اور نومبر میں 86 مقابلوں میں 12 ملزمان کو ہلاک کیا۔

کراچی پولیس نے رواں سال مجموعی طور 1214 پولیس مقابلے کئے اس دوران 1319 زخمی سمیت 1953 ملزمان کو گرفتار بھی کیا۔