سندھ بھر میں رواں برس ریپ و گینگ ریپ کے 388 کیسز رپورٹ

سندھ بھر میں رواں برس ریپ اور گینگ ریپ کے 388کیسز رپورٹ ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں رواں برس 30نومبر تک ریپ کے337 جب کہ گینگ ریپ کے 51 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پولیس مطابق ریپ کے سب سے زیادہ کیسز کراچی ڈویزن کے ضلع کورنگی میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 40 ہے۔

ضلع ساؤتھ میں 11، سٹی میں 9، کیماڑی میں 18، ایسٹ میں 20، ملیر میں28، ویسٹ میں 24، سینٹرل میں 23 کیسز رپورٹ ہوئے۔

حیدرآباد ڈویژن کے ضلع حیدرآباد میں 17، جامشورو میں 4، ٹھٹھہ میں 3، مٹیاری میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح ضلع سجاول میں 1، بدین میں 9، دادو میں 10، ٹنڈو الہہ یار میں 1، ٹنڈو محمد خان میں 5، میر پور خاص میں 9 ، عمر کوٹ میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ضلع تھرپارکر میں 7، شہید بےنظیر آباد میں 6، سانگھڑ میں 12، نوشہرو فیروز میں 11، سکھر میں 4، گھوٹکی میں 11 جب کہ خیرپور میں 20 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ضلع لاڑکانہ میں 7 ، قمبر میں 4، جیکب آباد میں 3، کشمور میں 5 اور شکارپور میں ریپ کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سال 2024 کے گیارہ ماہ کے دوران سندھ میں گینگ ریپ کے 51 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گینگ ریپ کے سب سے زیادہ کیسز کراچی کے ضلع ایسٹ میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 16 ہے۔

ضلع کورنگی میں 6، ضلع ملیر میں 11، ویسٹ میں 1، حیدرآباد میں 5، جامشورو میں 3، مٹیاری میں 2، دادو میں 2، میرپور خاص میں 2، شہید بے نظیر آباد میں 2، سکھر میں 1 اور جیکب آباد میں گینگ ریپ کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ۔