ڈیجی سندھ کا صوبے کے مزید ڈیجیٹل میڈیا آؤٹ لیٹس کو رکنیت دینے کا فیصلہ

ڈیجیٹل میڈیا آؤٹ لیٹ الائنس آف سندھ (ڈیجی سندھ) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان کا اجلاس 15 دسمبر کو ہوا۔

اجلاس میں ڈیجی سندھ کے لیے نئے ارکان کو میمبرشپ دینے سمیت دوسرے مسائل پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں ڈیجی سندھ کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈیجی سندھ کا آغاز چند ماہ قبل ہوا تھا، مذکورہ پلیٹ فارم سندھ سے تعلق رکھنے والے انڈیپنڈنٹ ڈیجیٹل میڈیا آؤٹ لیٹس کی نمائندگی کرتا ہے۔

اس پلیٹ فارم کے فاونڈنگ اداروں میں چہرا ڈیجیٹل، سندھ کلائمیٹ اور سندھ میٹرز شامل ہیں۔

مذکورہ پلیٹ فارم کے اب تک کے ہونے والے اجلاسوں میں صوبے کے ڈیجیٹل میڈیا ہاؤسز کو مضبوط اور بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جاتا رہا ہے۔