دسویں تین روزہ ایاز میلو کا حیدرآباد میں آغاز

حیدرآباد میں ترقی پسند و روشن خیال مہان شاعر شیخ ایاز سے منسوب ایاز میلہ شروع ہوگیا۔
ایاز میلو کا آغاز 2014 میں ہواتھا، اس سال دسویں ایاز میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔
میلے کا افتتاح صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کیا۔
میلے میں مختلف موضوعات پر سیشنز، سندھو دریا سے مزید کینال نکالنے، انسانی حقوق، انتہا پسندی کے خلاف باحثوں سمیت شاعر شیخ ایاز کی زندگی اور ادبی خدمات پر بھی حاصل سیر گفتگو کی جائے گی۔
تین روزہ میلے میں کتابوں کی مہورت سمیت محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
میلے میں سندھ بھر سے ادیب دانشور اور شاعروں شرکت کریں گے
افتتاحی تقریب میں منتظمین ڈاکٹر عرفانہ ملاح، امر سندھو و ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سمیت دیگر افراد بھی موجود رہے۔
افتتاح کے بعد صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے میلے میں موجود تصویری نمائش کا بھی دورہ کیا۔
افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ شیخ ایاز صرف نام ہی نہیں ایک روشن خیال، سوچ کا نام ہے، انہوں نے آمریت اور سیاسی قید و بند کے دور میں ایاز تھا جس نے منصور کا کردار ادا کیا۔
سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ فیض اور ایاز نہ صرف ادبی بلکہ ہر سیاسی مزاحمت کا اہم کردار ہیں، پابندیوں اور سختیوں کے باوجود ان کرداروں کے الفاظ نے جدوجہد کی۔