ٹھٹہ سے پولیو کا پہلا کیس رپورٹ، صوبے کے کیسز کی تعداد 22 ہوگئی

ضلع ٹھٹہ میں سال 2024 کا پہلا پولیو کیس سامنے آنے کے بعد گزشتہ سال کے صوبے میں کیسز کی تعداد 22 تک جا پہنچی۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ضلع ٹھٹہ کے بچے سے لیے گئے نمونوں میں پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی، بچے سے نمونے 10 دسمبر 2024 کو لیے گئے تھے، جس کا نتیجہ 16 جنوری 2025 کو آیا۔
ٹھٹہ سے پہلے کیس سامنے آنے کے بعد سندھ میں سال 2024 میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 22 تک جا پہنچی۔
تین دن قبل جیکب آباد سے بھی 2024 کے پانچویں کیس کی تصدیق کی گئی تھی۔
اس سے چند دن قبل کراچی ڈویژن کے ضلع شرقی سے بھی سال 2024 کا دوسرا کیس سامنے آیا تھا، مذکورہ بچے کے نمونے بھی دسمبر میں لیے گئے تھے۔
اس سے قبل سال 2024 کا آخری پولیو کیس ضلع سکھر سے دسمبر 2024 کے اختتام پر آیا تھا۔
سندھ سے سال 2024 میں آنے والے کیسز کی تفصیلات درج ذیل ہے۔
جیکب آباد: 05
کیماڑی: 03
کشمور: 02
ضلع شرقی: 02
حیدرآباد: 02
شکارپور: 01
گھوٹکی: 01
سکھر: 01
سجاول: 01
سانگھڑ: 01
میرپورخاص: 01
ملیر: 01
ٹھٹہ: 01