پاک امریکا تعلقات کی بہتر رپورٹنگ کا کراچی امریکی قونصل خانے اور میڈیا فاؤنڈیشن کا فیلوشپ پروگرام شروع
میڈیا فاؤنڈیشن 360 نے امریکی قونصلیٹ خانے کراچی کے تعاون سے پاک امریکا تعلقات کی بہتر رپورٹنگ کرنے پر تین روزہ صحافتی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
“رپورٹنگ کے ذریعے پاک-امریکہ تعلقات میں بہتری لانا” کے عنوان سے منعقد کی گئی تربیتی نشست کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔
ٹریننگ میں 25 صحافیوں نے شرکت کی، جن کا تعلق پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے تھا، ورکشاپ کا مقصد صحافتی مہارتوں کو بہتر بنانا، اخلاقی اصولوں کو فروغ دینا اور پاک-امریکہ تعلقات کے حوالے سے جامع معلومات فراہم کرنا تھا، اس دوران مستند تحقیقی صحافت اور مضمون نگاری کے طریقوں جیسے موضوعات پر سیشنز منعقد کیے گئے۔
سینیئر صحافی تہمینہ قریشی نے مستند رپورٹنگ کے لیے موضوع پر بات کی، جس میں صحافت میں درست معلومات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
جمہوری نظام کے تحفظ میں تحقیقی صحافت کا کردار” کے سیشن میں غیر رپورٹ شدہ مسائل کو سامنے لانے کے طریقے سکھائے گئے۔
میڈیافانڈویشن کے صدر اور سینیئر صحافی مبشر بخاری نے “معلومات تک رسائی: مؤثر درخواستیں تیار کرنے کے طریقے” کے عنوان سے عملی سیشن کا انعقاد کیا، جس میں شفاف طریقے سے اہم معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے طریقے بتائے گئے۔
مبشر بخاری نے “رپورٹنگ کا مستقبل: فیلڈ رپورٹنگ اور ٹورز میں جدت” کے عنوان سے ورکشاپ کا اختتام کیا، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور رپورٹنگ کے نئے طریقے متعارف کرائے گئے۔
مبشر بخاری نے جدید سائنسی اور تکنیکی مہارتوں کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ آج کے میڈیا کے چیلنجز کا بہتر مقابلہ کیا جا سکے۔
سینئر صحافی فاطمہ علی نے “معتبر ذرائع کی طاقت: خبروں کو ماہرین کی درست آگاہی سے بہتر بنانا” کے عنوان سے آگاہی فراہم کی، جس میں معتبر ذرائع کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
ایڈیٹر اور ٹرینر توصیف رضی ملک نے “اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے انٹرویو کی تکنیکیں” کے موضوع پر تربیت دی، جس میں مؤثر انٹرویو کے طریقے سکھائے گئے۔
سینیئرصحافی لبنیٰ جروارنقوی نے “خبر کی تیاری میں حقیقت سے نقطہ نظر تک” اور “ویژول اسٹوری ٹیلنگ: دلچسپ ویڈیو رپورٹس تیار کرنے” پر روشنی ڈالی۔
لبنیٰ جروار نقوی نے پاک-امریکہ اسٹریٹجک تعلقات پر رپورٹنگ” کے موضوع پر سیشن دیا، جس میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے متوازن رپورٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
میڈیا فاؤنڈیشن 360 کے کنسلٹنٹ مجتبیٰ راٹھور نے ورکشاپ کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔