سانگھڑ میں قتل کیے گئے افراد کا مقدمہ درج، چار دن لاشون کی تدفین

0

ضلع سانگھڑ میں 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد 4 روز سے جاری دھرنا ختم ہوگیا اور لواحقین نے تینوں میتوں کی تدفین کردی۔

ؔمقتولین کے قریبی رشتہ دار غلام حسین جونیجو عرف فوجی جونیجو کے مطابق مقدمہ دائر ہونے کے بعد دھرنا ختم کرکے ان کی تدفین کر دی گئی۔

سانگھڑ میں جونیجو برادری کے دو گروپوں میں تصادم، تین افراد قتل، 19 زخمی

پولیس نے لواحقین کی مدعیت میں 20 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ایف آئی آر میں ایم این اے کے رشتے دار عطااللّٰہ بھی نامزد ہیں، تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما ایم این اے صلاح الدین جونیجو کا نام قتل کیس میں شامل نہیں کیا گیا۔

چوٹیاریوں تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ اتوار (26 جنوری) کو گاؤں جانی جونیجو میں پیش آیا۔

سانگھڑ میں قتل کیے جانے والے تین افراد کا مقدمہ درج نہ ہوسکا، ورثا کا لاشوں سمیت دھرنا

مقتولین کے ورثا کی جانب سے دائر مقدمے میں کہا گیا کہ ان کے گاؤں کے قریب سرکاری زمین پر لگے درختوں کو کاٹنے کچھ لوگ آئے اور منع کرنے پر انہوں نے گاؤں والوں پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں مشتاق حسین، عبدالرسول اور علی بخش جان سے گئے۔ جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں 10 نامعلوم افراد سمیت 29 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ان میں سے کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے اور باقی ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

سانگھڑ میں قتل کیے جانے والے تین افراد کا مقدمہ درج نہ ہوسکا، تین دن سے لاشوں کی تدفین نہ ہوسکی

تبصرہ کریں