سندھ سے رواں برس کا دوسرا پولیو کیس لاڑکانہ سے رپورٹ

سندھ میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس لاڑکانہ سے سامنے اگیا، اس سے قبل 13 فروری کو بدین سے پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

لاڑکانہ سے 23 فروری 2025 کا مذکورہ پہلا کیس ہے جب کہ گزشتہ سال بھی لاڑکانہ سے پولیو کیس سامنے آئے تھے۔

ترجمان نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال کا سندھ سے یہ دوسرا پولیو کیس سامنے آیا ہے جس میں لاڑکانہ کی ساڑھے 4 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سال 2025 کا سندھ سے پولیو کا پہلا کیس بدین سے سامنے آگیا

مذکورہ کیس کے ساتھ ہی صوبے میں 2024 سے اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 24 ہوگئی۔

گزشتہ سال سندھ میں پولیو کے 22 جب کہ ملک بھر میں پولیو کے 74 کیسز سامنے آئے تھے۔

سندھ سے سال 2024 میں آنے والے کیسز کی تفصیلات درج ذیل ہے۔

جیکب آباد: 05

کیماڑی: 03

کشمور: 02

ضلع شرقی: 02

حیدرآباد: 02

شکارپور: 01

گھوٹکی: 01

سکھر: 01

سجاول: 01

سانگھڑ: 01

میرپورخاص: 01

ملیر: 01

ٹھٹہ: 01

سال 2025 میں سندھ سے سامنے آنے والے کیسز کی تفصیل درج ذیل ہے۔

بدین: 01

لاڑکانہ: 01