سال 2025 کا سندھ سے پولیو کا پہلا کیس بدین سے سامنے آگیا

ضلع بدین سے صوبے کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا۔
سندھ بھر سے 2024 میں ریکارڈ 22 کیس سامنے آئے تھے، سال 2025 کا پہلا کیس 13 فروری کو سامنے ایا۔
وفاقی وزارت صحت نے سال 2025 کے سندھ کے پہلے پولیو کیس کی تصدیق کردی۔
ضلع بدین کی یونین کونسل مٹھی تھری کی پانچ سالہ بچی میں پولیو کی تصدیق ہوگئی۔
ٹھٹہ سے پولیو کا پہلا کیس رپورٹ، صوبے کے کیسز کی تعداد 22 ہوگئی
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بدین ڈاکٹر انجم سومرو کے مطابق یونین کونسل مٹھی تھری کے گاؤں ولی داد نہڑیو میں5 سالہ بچی سائرہ پولیو وائرس سے متاثر ہوئی، متاثرہ بچی کو 31جنوری کو بخار کی شکایت پر ڈی ایچ کیو اسپتال بدین منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے اور نمونے اسلام آباد کی لیبارٹری میں بھجوائے گئے جہاں متاثرہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
مذکورہ کیس کے ساتھ ہی صوبے میں 2024 سے اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 23 ہوگئی۔
یہ ضلع بدین سے سامنے آنے والا پہلا کیس ہے۔
سندھ سے سال 2024 میں آنے والے کیسز کی تفصیلات درج ذیل ہے۔
جیکب آباد: 05
کیماڑی: 03
کشمور: 02
ضلع شرقی: 02
حیدرآباد: 02
شکارپور: 01
گھوٹکی: 01
سکھر: 01
سجاول: 01
سانگھڑ: 01
میرپورخاص: 01
ملیر: 01
ٹھٹہ: 01
سال 2025 میں سندھ سے سامنے آنے والے کیسز کی تفصیل درج ذیل ہے۔
بدین: 01