وفاقی حکومت میں گریڈ 20 سے 22 تک سندھ کے صرف 255 افسران تعینات

IMG-20250409-WA0057

اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے ارکان اسمبلی کی جانب سے پوچھے جانے پر وفاقی حکومت کی اعلیٰ بیورو کریسی کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے پارلیمنٹ کو پیش کردہ معلومات کے مطابق وفاقی سیکریٹریٹ ،منسلک اداروں ،ماتحت دفاتر اور آئینی اداروں میں کام کرنے والے گریڈ 20سے گریڈ22تک کے افسران کی کل تعداد1527ہے، جس میں سے سندھ کے افسران کی تعداد صرف 255 ہے۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے افسران کی کل تعداد1527ہے، جن میں سے 52 کا ڈو میسائل اسلام آباد، 834 افسروں کا پنجاب اور 255 کا سندھ کا ڈومیسائل سے ہے، سندھ کے افسروں میں سے 140کا تعلق سندھ رورل اور115کا سندھ اربن سے ہے۔

اسی طرح 246 افسروں کا تعلق خیبر پختونخوا اور 58 افسروں کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ 28 افسروں کا تعلق آزاد کشمیر ، گیارہ افسروں کا تعلق گلگت بلتستان اور 43کا سابق فاٹا سے ہے اور فاٹا کے افسران کو کے پی سے ملایا جائے تو خیبرپختونخوا کے افسران کی تعداد سندھ کے افسران سے زائد ہوگی۔

گریڈ 22 کے افسران کی تعداد 87 ہے۔ جن میں سے تین کا تعلق اسلام آ باد،54 کا پنجاب، 16کا سندھ،دس کا خیبر پختونخوا، دو کا بلوچستان، ایک کا آزاد کشمیر اور ایک کا فا ٹا سے ہے۔

گریڈ 21 کے افسروں کی تعداد 378ہے، ان میں سے دس کا تعلق اسلام آباد، 184کا پنجاب ،72 کا سندھ، 77 کا خیبر پختونخوا، 16کا بلوچستان، سات کا آزاد کشمیر، چھ کا گلگت بلتستان اور چھ کا فا ٹا سے ہے۔

گریڈ 20 کے افسروں کی تعداد 1062ہے، ان میں سے اسلام آباد کا تعلق 39 ہے، 596 کا پنجاب،167کا سندھ ،159کا خیبر پختونخوا، 40 کا تعلق بلوچستان ،20 کا تعلق آزاد کشمیر ،پانچ کا تعلق بلوچستان اور 36کا فاٹا سے ہے۔