خیرپور میں صحافی کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل

ضلع خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں صحافی اللہ ڈنو المعروف اے ڈی شر کو کلہاڑیوں کے وار کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔
پولیس کے مطابق صحافی کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے ملی، انہیں کلہاڑیوں کے متعدد وار کرکے قتل کیا گیا۔
لاش کو میڈیکل کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، قانونی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔
اے ڈی شر چند کئی گھنٹے غائب رہے تھے، جس کے بعد ان کی تشدد زدہ لاش ملی۔
اللہ ڈنو شر گزشتہ 7 سال سے ہم نیوز سے وابستہ تھے، وہ متعدد سندھی اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ بھی وابستہ رہے۔
وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارنے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور سے رپورٹ طلب کر لی اورکہا کہ کرائم سین کو محفوظ اور دستیاب شواہد کے ذریعے تفتیش کو مؤثر اور کامیاب بنایا جائے۔
وزیرداخلہ نے ایس ایس پی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کے عہدیداروں اور ارکان کو اعتماد میں لیکرتفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔