سانس نکال دینے والی گرمی میں بھی کینالز کے خلاف ببرلو پر 18 اپریل سے دھرنا

VideoCapture_20250423-113033

سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز میں سانس نکال دینے والی گرمی کے باوجود ببرلو، کشمور اور شکار پور بائی پاس پر 18 اپریل سے دھرنے جاری۔

وکلا اور سیاسی جماعتوں کی کال پر دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے خلاف سندھ بھر میں شدید دھرنے و احتجاج جاری ییں۔

سندھ سے پنجاب جانے والی شاہراہ کے مختلف مقامات پر وکلا و سیاسی جماعتوں کے ارکان سانس نکال دینے والی گرمی اور حبس میں بھی موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ بھی جاری کر رکھا ہے جب کہ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز کے مختلف شہروں میں پارہ 41 ڈگری تک بھی جا پہنچا لیکن اس باوجود مظاہرین کے حوصلے کم نہیں ہوئے۔