ہراساں کرنے، سہولیات و تحفظ فراہم نہ کرنے پر سندھ یونیورسٹی کی طالبات کا مظاہرہ، طلبہ کی بھی شرکت

سندھ یونیورسٹی کی طالبات کی جانب سے ہاسٹل میں ہراساں کیے جانے۔ سہولیات اور تحفظ فراہم نہ کرنے خلاف گرلز ہاسٹل کے باہر طالبات انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں، ساتھی طلبہ بھی احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔
گرلز ہاسٹل کے باہر طالبات کی جانب سے انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرکے نعرے بازی کی گئی جب کہ ہاسٹل پرووسٹ ناہید آرائیں پر ہراساں کیے جانے اور تحفظ فراہم نہ کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔
طالبات نے احتجاج کے دوران ہاسٹل میں مناسب کھانا نہ دیے جانے اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایات بھی کیں اور بتایا کہ پانی تک دستیاب نہیں ہوتا۔
دوسری جانب یونیورسٹی رجسٹرار کے مطابق ہاسٹل کی منتظمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور طالبات کے الزام پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔