شدید گرمی سے سندھ بھر کے بچوں میں ڈائریا، امراض جلد، ہیپاٹائٹس اور دیگر انفیکشنز کا خطرہ بڑھ گیا

IMG-20250522-WA0049

سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر سے صوبے بھر کے بچوں میں ڈئریا سمیت دیگر متعدد امراض اور انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا جب کہ زائد العمر افراد میں بھی پیچیدگیاں بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیوناٹولوجی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے سے بچوں کو ڈائیریا، جلدی امراض اور انفیکشن کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس اے اور ای جیسی بیماریاں لاحق ہوسکتے ہیں۔

مار اطفال امراض کا کہنا تھا کہ انفیکشنز اور بیماریوں سے بچنے کے لیے بچوں کو پانی ابال کر پلایا جائے، پھل دھو کر کھلائے جائیں، دھوپ میں کھیلنے سے روکا جائے، بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکالا جائے، باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کرایا جائے، باریک کپڑے پہنائے جائیں، نوزائیدہ بچوں کو گرم کپڑوں میں نہ لپیٹا جائے اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت کراچی کی طرح صوبے کے دیگر شہروں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، اس لئے بچوں کا بہت خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر پروفیسر ناصر سلیم سڈل نے بتایا کہ شدید گرمی کے موسم میں معمولی نزلہ اور زکام سے بھی بچوں کو تیز بخار ہو جاتا ہے۔