اداکار علی گل ملاح کے والد انتقال کر گئے

سندھ کے مزاحیہ اداکار و گلوکار علی گل ملاح کے والد طویل علالت کے بعد 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
علی گل ملاح کے والد زائد العمری کی وجہ سے متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ کافی عرصے سے اسپتالوں میں زیر علاج رہے۔
علی گل کے والد مرید خان ملاح کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں تھا، انہوں نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔
علی گل ملاح والد کے بڑے بیٹے اور پہلی اہلیہ کے بچے ہیں، اداکار کی والدہ ان کی کم عمری میں ہی چل بسی تھیں۔
علی گل ملاح ماضی میں انٹرویوز میں بتا چکے ہیں کہ جب وہ کم عمر تھے، تب ان کی والدہ انتقال کر گئی تھیں اور والدہ کے انتقال کے بعد انہوں نے بھی خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
علی گل ملاح کا شمار سندھ کے چند نمایاں کامیڈین اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے اردو ڈراموں میں بھی کام کیا، چند سال قبل ان کا ’بھلے‘ کا کردار ’عشق مرشد‘ ڈرامے میں کافی پسند کیا گیا تھا