سندھ میں رواں برس کے 6 ماہ میں 110 افراد غیرت کے نام قتل، لاڑکانہ میں سب سے زیادہ واقعات رپورٹ

سندھ بھر میں رواں برس اب تک کاروکاری قرار دے کر 110افراد کو قتل کر دیا گیا، قتل کے واقعات سب سے زیادہ لاڑکانہ ڈویژن میں پیش ائے۔
غیرت کے نام قتل ہونے والوں میں سب سے 82 خواتین شامل ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق سندھ بھر میں سال 2025 میں 15 جولائی تک کاروکاری قرار دے کر 110 افراد کو قتل کیا گیا۔
قتل ہونے والوں میں 82 خواتین اور 28 مرد شامل ہیں۔
کاروکاری قرار دے کر سب سے زیادہ افراد کو لاڑکانہ رینج میں قتل کیا گیا جن کی تعداد 48 ہے۔
لاڑکانہ رینج میں قتل ہونے والوں میں 35 خواتین اور 13 مرد شامل ہیں۔
سکھر رینج میں 20 خواتین سمیت 28 افراد ، شہید بے نظیر آباد رینج میں 15 خواتین سمیت 17 افراد ، میر پور خاص رینج میں دو خواتین ،حیدرآباد رینج میں 8 خواتین سمیت 12 افراد جبکہ کراچی میں دو خواتین سمیت 3 افراد کو کاروکاری قرار دے کر قتل کیا گیا۔
سال 2024 میں 15 جولائی تک سندھ بھر میں 65 خواتین سمیت 80 افراد کو کاروکاری قرار دے کر قتل کیا گیا تھا۔
گزشتہ برس اتنے ہی عرصے کے دوران قتل کیے جانے والے افراد کی تعداد رواں برس سے زیادہ تھی۔
مذکورہ اعداد و شمار سندھ پولیس کی جانب سے رپورٹ کردہ کیسز پر مشتمل ہے، رپورٹ شدہ کیسز کے علاوہ بھی غیرت کے نام پر قتل کے واقعات ہوتے ہیں۔